زرد زمرے میں کوئی بھی عرب ملک نہیں آیا(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب حفظان صحت کے پابند عرب ملکوں میں پہلے نمبر پر ہے-
عالمی سلامتی صحت گراف دنیا بھر کےملکوں کو تین زمروں زرد’ نارنجی اور سرخ میں تقسیم کیے ہوئے ہے-
سی این این کے مطابق زرد زمرے میں وہ ممالک آتے ہیں جہاں صحت سلامتی نظام اعلی درجے کا ہے اور وہ صحت کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح سے مستعد رہتے ہیں-
نارنجی زمرے میں وہ ممالک آتے ہیں جہاں صحت سلامتی کی استعداد متوسط درجے کی ہوتی ہے۔
سرخ زمرے میں کم استعداد والے ممالک شامل ہیں-
عالمی صحت سلامتی گراف 2019 کے مطابق ‘زرد زمرے میں کوئی بھی عرب ملک نہیں آیا ۔گیارہ عرب ممالک نارنجی زمرے میں شامل کیے گئے ہیں- یہ ترتیب وار سعودی عرب’ امارات’ کویت’ مراکش’لبنان’سلطنت عمان’ اردن’ قطر’ مصر’ بحرین اور تیونس ہیں-
آٹھ عرب ممالک سرخ زمرے میں شامل کیے گئے ہیں ان میں ماریطانیہ’ سوڈان’ عراق’ لیبیا’ الجزائر’ جیبوتی’ یمن اور صومالیہ شامل ہیں-
عالمی سطح پر صحت سلامتی 2019 میں امریکہ پہلے،برطانیہ دوسرے اور ہالینڈ تیسرے نمبرپر ہے-
زرد زمرے بیشتر یورپی ممالک ہیں-
عالمی سطح پر سعودی عرب کا نمبر 47 واں ہے جبکہ امارات 56 ویں، کویت 59 ویں، مراکش 68 ویں اور لبنان 73 ویں نمبر پر ہے-