سعودی عرب میں لاک ڈاون اور کرفیو کےدوران سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی ان دنوں یوٹیوب میں غیرمعمولی دلچسپی لے رہے ہیں۔ وہ گھروں میں اپنا بیشتر وقت یو ٹیوب پرصرف کررہے ہیں-
الشرق الاوسط کے مطابق سعودی عرب سمیت دنیابھر کےممالک میں لوگ لاک ڈاون اور کرفیو کے باعث گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں- یہ طرز زندگی بالکل نیا ہے۔ اس کے لوگ بالکل عادی نہیں ہیں-
ذہنی امور کےماہرین یہ خدشات ظاہر کررہے ہیں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں بند لوگ کچھ عرصے بعد ذہنی امراض کا شکار ہوجائیں گے- ڈپریشن بڑھے گا-
یہ سوال کہ گھرو ں میں موجود لوگ اپنا وقت کیسے گزاریں- ماہرین نےاس حوالے سے کئی اہم مشورے دیے ہیں-

پہلا مشورہ یہ ہے کہ گھروں میں لوگ صوفے پر بیٹھنے’ فلمیں دیکھنے’ دستاویزی پروگراموں کے چکر میں نہ پڑیں-
سب سے اہم کام یہ ہے کہ صبح سویرے بیدار ہوں- آرام دے کپڑے زیب تن کریں چائے یا کافی پینے انتظام کریں اور پورے دن کا پروگرام ترتیب دیں۔
اگر آپ ورک فرام ہوم کررہے ہیں تو اپنے کام پر توجہ دیں۔ رابطوں کو بحال رکھیں اور وقتا فوقتا آرام کرتے رہیں۔
خبریں سنیں مگر زیادہ نہیں کیوں کہ خبریں زیادہ سننے سے ذہن پر برا اثر پڑے گا-
تنہا نہ بیٹھیں تجزیوں کے چکر میں نہ پڑیں- گھر میں ورزش کا بھی اہتمام کریں- شجر کاری کا شوق کریں-

کورونا کی وبا نے پوری دنیا کو معطل کیے ہوئے ہے- دنیا کی اہم فضائی کمپنیاں جن میں سعودی ایئر لائنز اور امارات ایئر معطل ہیں۔ ریستوران اور کیفے ٹیریا بند ہیں- نقل و حمل بند ہے یہ تبدیلی بہت بڑی ہے اسے قابو کرنا آسان نہیں ہے-
آپ جہاں رہتے ہوں صبر و ضبط سے کام لیں اور خود کو کسی مفید کام میں مصروف کرلیں-
ورک فرام ہوم کے ساتھ اپنے گھر کی لائبریری کو بھی وقت دیں۔ کسی ایسی کتاب کا انتخاب کریں جسے پڑھنے کے لیے آپ کو پہلے وقت نہ مل رہا ہو-
ان دنوں گھر میں موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے رشتہ داروں اور دوستوں سے ٹیلیفونک رابطے اوروڈیو کال کریں۔ نئی ٹیکنالوجی نے یہ کام بے حد آسان کردیا ہے-
رابطے کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ ٹی وی چینل پر پروگرام پیش کرنے والے بھی آج کل گھر سے پروگرام پیش کررہے ہیں-

اگر آپ کسی ایسے شہر میں ہیں جہاں آ پ کو گھر سے بالکل نکلنے کی اجازت نہیں تو اپنے کپڑوں کی الماری کو درست کریں اور ناکارہ کپڑوں سے نجات حاصل کریں۔ گھر میں صفائی مہم کا انتظام کریں-
صفائی کرتے وقت گھر میں موجود پرانی سی ڈیزجو آپ کو بے کار لگیں کباڑ کی نذر کریں-
انٹرنیٹ بہترین استاد ہے۔ یو ٹیوب کی مدد سے اپنا کوئی پسندیدہ مشغلہ سیکھیں- اگر آپ کے گھر میں بچے ہوں تو ایسی صورت میں آپ کو اپنا نظام الاوقات نافذ کرنے میں مشکل ہوگی۔ بہتر ہوگا کہ آپ اپنے بچوں کو لیکچر دیں انہیں تعلیم کی طرف راغب کریں-
گھروں میں موجود مرد تقسیم کار کرلیں اور اپنے گھروں کے ساتھ مل جل کر کھانے بنانے میں حصہ لیں-