Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان، ماسک اور حفاظتی لباس کی تیاری تصاویر میں

پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ ماسک کا استعمال بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ 

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ لوگ بازاروں، دفتروں اور گلیوں میں چہروں پر مختلف اقسام کے ماسک پہنے نظر آتے ہیں۔ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ان فیس ماسکس کا استعمال کر رہے ہیں۔ ان ماسکس کی تیاری کی جھلکیاں دیکھیں اے ایف پی کی ان تصاویر میں۔ 


پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماسک بنانے والوں کا کاروبار چمک اٹھا ہے اور لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اس کی پیداوار کو بڑھایا جا رہا ہے

 


دنیا بھر میں فیس ماسکس کی دستیابی روز بروز مشکل ہوتی جا رہی ہے۔ طبی عملے کو خاص طور پر حفاظتی ساز و سامان کی کمی کا سامنا ہے


اس وقت دنیا بھر میں فیس ماسکس سمیت دیگر حفاظتی سامان اور آلات کی شدید قلت ہے


مارکیٹ میں سرجیکل ماسکس کے علاوہ اس کے متبادل ماسکس بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں

 


گھروں پر تیار کیے جانے والے ماسک کے لیے کاٹن کے کپڑے کا زیادہ استعمال کیا جا رہا ہے کیونکہ یہ ذرات روکنے کے ساتھ سانس لینے میں بھی مدد دیتا ہے


فیشن کے شعبے سے وابستہ کئی معروف کمپنیوں نے بھی فیس ماسکس کی تیاری شروع کر دی ہے


ماسکس کی قلت کی وجہ سے کئی دیہاڑی پیشہ افراد بھی گھر پر تیار ہونے والے ماسکس فروخت کرتے نظر آتے ہیں

 

شیئر: