Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا پھیلانے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ

پبلک پراسیکیوشن نے ٹوئٹرپر بیان میں انتباہ جاری کیا ہے(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوشن نے نئے کورونا وائرس کے متاثرین کو خبردار کیا ہے کہ حفاظتی تدابیر کی پابندی ضروری ہے۔ ایسا نہ کرنے پر انہیں قید اور جرمانے کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا-
 پبلک پراسیکیوٹر کے مطابق کورونا وائرس کا کوئی بھی مریض دوسرے کو وائرس منتقل کرنے سے انتہا درجے احتیاط برتے-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے ٹوئٹرپر بیان میں انتباہ کیا ہے کہ ’کورونا وائرس میں مبتلا شخص پر لازم ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر کی پابندی کرے- ایسا کوئی کام نہ کرے جس سے اس پر وائرس منتقل کرنے کا شبہ تک ہوتا ہو‘-

کورونا میں مبتلا شخص پر لازم ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر کی پابندی کرے-

’یہ تاکید اس لیے کی جا رہی ہے کیونکہ کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے اور احتیاط نہ کرنے کی صورت میں متاثرہ شخص سے دوسرے شخص کو منتقل ہو جاتا ہے‘-
پبلک پراسیکیوشن کے مطابق’ اگرکورونا وائرس میں مبتلا کسی شخص نے وائرس کو منتقل نہ کرنے کی پابندی کا احترام نہ کیا تو اس پر ایک لاکھ  ریال تک جرمانہ اور پانچ برس قید کی سزا ہوگی دونوں میں سے کسی ایک پر بھی اکتفا کیا جاسکتا ہے‘-
پبلک پراسیکیوشن نے مزید کہا کہ’ وائرس منتقل کرنے پر یہ سرکاری سزا ہے جبکہ اس میں وہ سزا شامل نہیں جو دوسرے کو وائرس لگانے کی صورت میں متاثرہ  شخص کے حوالے سے ہوگی‘-
’جس شخص کو بھی کورونا کے مریض نے وائرس منتقل کیا ہوگا وہ خود کو پہنچنے والے نقصان کا معاوضہ طلب کرسکتا ہے اور  اس شخص کو یہ معاوضہ ادا کرنا پڑے گا‘-

 

شیئر: