Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک اہلکار کو کچل کر ہلاک کرنے والا شہری گرفتار

’’ گرفتار شدہ شخص نے گاڑی کو چھپا کر اس کی نمبر پلیٹ اتاردی تھی’ ( فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے ٹریفک اہلکار کو گاڑی سے کچلنے والے شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق واقعہ کل جمعہ کو ریاض کے مغربی علاقہ میں پیش آیا تھا۔
ریاض پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص 23 سالہ شہری ہے جس نے ٹریفک اہلکار کو فرائض ادا کرنے کے دوران اپنی گاڑی سے کچل دیا تھا‘۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ’ واقعہ کی وجہ سے اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا ہے اور کچلنے والا شہری موقع سے فرار ہوگیا تھا‘۔
وزارت داخلہ کے سرکاری سنیپ چیٹ پر کچلنے والے شخص کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ اسے ریاض کے مغرب میں لبن محلے میں واقع ایک اپارٹمنٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص نے گاڑی کو چھپا کر اس کی نمبر پلیٹ اتاردی تھی تاکہ اس تک رسائی نہ ہوسکے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’تفتیش اور ضابطے کی کارروائی کے بعد اسے متعلقہ محکمے کے حوالے کر دیا جائے گا‘۔

شیئر: