Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری کی شکایت پر غیر ملکی حجام گرفتار

حجام اپنے مکان پرمقامی شہریوں کے بال بنا رہا ہے-(فوٹو سبق)
سعودی عرب کے علاقے جازان میں سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہونے پر غیر قانونی طور پر بار بر شاپ چلانے والے حجام کو گرفتار کرلیا۔
 سوشل میڈیا پروڈیو کلپ وائرل ہے- جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پاکستانی حجام اپنے مکان پرمقامی شہریوں خصوصا بچوں کے بال بنا رہا ہے-
المرصد ویب سائٹ کے مطابق مقامی شہری نے وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے سعودی حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ اسے گرفتار کیا جائے کیونکہ وہ ایک طرف تو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیےگئے حفاظتی اقدامات اور پابندیوں کی خلاف ورزی کررہا ہے دوسری جانب وہ اپنے گھر کو باربر شاپ میں تبدیل کیے ہوئے ہے-

یہ واقعہ جازان  کی صامطہ کمشنری کے الطرشیۃ علاقے میں پیش آیا ہے-(فوٹو سبق)

مقامی شہری کا کہناہے کہ غیرملکی حجام کافیعرصے سے اپنی رہائش کو باربر شاپ بنائے ہوئے ہے- وہ مقرر ضوابط کی پابندی بھی نہیں کررہا ہے-
مقامی شہری کی شکایت پر سیکیورٹی فورس کے اہلکار فوری طور پر پہنچ گئے اور انہوں نے غیر قانونی طریقے سے باربر شاپ قائم کرنے والےغیر ملکی کو گرفتارکرلیا-
یہ واقعہ جازان صوبے کی صامطہ کمشنری کے الطرشیۃ علاقے میں پیش آیا ہے-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق  پولیس نے 3 پاکستانی حجاموں کو نئے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے مقررہ حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی پر گرفتارکیا ہے- تینوں صامطہ کمشنری کے الطرثیۃ قریے کی اپنی رہائش کو باربر شاپ میں تبدیل کیے ہوئے تھے-

شیئر: