سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’صرف ان لیموزین گاڑیوں کو ہوم ڈلیوری کی اجازت ہے جنہیں پہلے بھی لیموزین چلانے کی اجازت تھی‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’لیموزین کو سڑکوں پر خالی گھومنے پھرنے کی اجازت نہیں ہوگی، ڈرائیوروں کو پارکنگ میں آرڈر ملنے کا انتظار کرنا ہوگا۔‘
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’لیموزین گاڑیاں کسی اجازت یافتہ ہوم ڈلیوری ایپلی کیشن کے تحت کام کرنے کی پابند ہیں‘۔
اتھارٹی نے بتایا ہے کہ ’لیموزین ڈرائیورکو متعلقہ ادارے کے ساتھ جس کے تحت وہ کام کر رہا ہے اپنی لوکیشن شیئر کرنی کرنی ہوگی‘۔
اتھارٹی نے بتایا ہے کہ ’آرڈر پہنچانے کے لیے جاتے ہوئے بھی صارف ڈرائیور کی لوکیشن اور آنے والا راستہ معلوم کرسکتا ہے‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’کرفیو کے ان اوقات میں جب گھروں سے نکلنا منع ہو، لیموزین گاڑیوں کے سفر بھی پابندی ہوگی‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’لیموزین ڈرائیور احتیاطی تدابیر اور سلامتی کے تمام ضوابط پر عمل کرنے کے پابند ہوں گے‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’لیموزین ڈرائیور کو ان ضوابط کی بھی پابندی کرنی ہوگی جنہیں کام لینے والا ادارہ لاگو کرتا ہے‘۔
واضح رہے کہ لیموزین کو ہوم ڈلیوری کی اجازت دینے سے صارفین کو بڑی سہولت حاصل ہوگی۔ اس سے صارفین کی یہ شکایت ختم ہوجائے گی کہ ڈرائیوروں کی کمی یا مصروفیت کی وجہ سے ہوم ڈلیوری ایپلی کیشن ان کا آرڈر لینے میں تاخیر سے کام لیتے ہیں اور جب آرڈر لیا جاتا ہے تو ڈرائیور کو آنے میں کافی تاخیر ہوجاتی ہے۔