Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کا علاج کرنے والے دو غیر ملکی گرفتار

ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا-(فوٹو سوشل میڈیا)
ریاض پولیس نے نئے کورونا وائرس کی وبا سے مالدار بننے کا خواب دیکھنے والے دو پاکستانی شہریوں کو گرفتارکیا ہے۔
دونو ں خود کو معالج کی حیثیت سے اپنی کمیونٹی میں متعارف کرا رہے تھے-
اخبار 24 کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان شاکر التویجری نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران پاکستانیوں نے اعتراف کیا کہ وہ نئے کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کے بہانے ہموطنوں سے پیسے لوٹ رہے تھے-
دونوں پاکستانی الگ الگ مقامات پر گرفتار کیے گئے- دونوں ایک دوسرے سے ناواقف تھے-
التویجری نے بتایا کہ دونوں پاکستانیوں نے اپنی کمیونٹی میں یہ دعوی کررکھا تھا کہ ان کے پاس کورونا کی ویکسین ہے-
پولیس نے دونوں کے پاس سے دوائیں اور طبی لوازمات برآمد  کی ہیں- کئی  ادویہ ایسی تھیں جن کے استعمال کی تاریخ ختم ہوچکی تھی-
ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا-

 

شیئر: