Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات: رویت ہلال کمیٹی کا آن لائن اجلاس

’وزیر انصاف کے سربراہی میں رویت ہلال کمیٹی کا آن لائن اجلاس جمعرات کو ہوگا‘ ( فوٹو: الامارات الیوم)
امارات میں جمعرات کو رمضان کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی۔ تمام ذیلی کمیٹیوں کو ہلال دیکھنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق وزیر انصاف اور رویت ہلال کمیٹی کے ارکان کا کل جمعرات کو آن لائن اجلاس ہوگا۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’تمام شہروں میں شرعی عدالتوں کی نگرانی میں کام کرنے والی ذیلی کمیٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ ملک بھر میں چاند دیکھنے کی کوشش کریں‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’جمعرات کو منعقد ہونے والے آن لائن اجلاس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی گواہیوں کا اندراج ہوگا‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’یکم رمضان المبارک کا فیصلہ موصول ہونے والی گواہیوں کی روشنی میں جمعرات کو ہی کیا جائے گا‘۔
دوسری طرف علوم فلکیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ’فلکی حساب سے جمعرات کو چاند دیکھنے کا امکان نہیں کیونکہ عرب ممالک کے افق پر ہلال کی پیدائش کا ظہور ممکن نہیں تاہم جدید آلات کی مدد سے شاید دیکھا جاسکے‘۔

شیئر: