Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات سے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے پروازوں میں اضافہ

پروازیں امارات ایئر اور پی آئی اے چلا ئیں گی-(فوٹو ٹوئٹر)
 متحدہ عرب امارات اور پاکستان ورکرز کی وطن واپسی کے لیے پروازں کی تعداد بڑھانے پر متفق ہوگئے-
سبق ویب سائٹ کے مطابق اماراتی میڈیا سینٹر کے عہدیدار نے بتایا ہے کہ  28 اپریل تک امارات سے تیرہ پروازیں پاکستان جائیں گی- یہ پروازیں امارات ایئر اور پی آئی اے کی طرف سے چلائی جائیں گی-
ابوظبی میں سرکاری میڈیا سینٹر نے بتایا کہ حکومت نےایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو کارکنان کو ان کے حقوق دلانے اور باوقار زندگی گزارنے کا ماحول مہیا کرنے والے اقدامات کرے گی-

 کارکنوں کو حقوق دلانے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے(فوٹو ٹوئٹر)

میڈیا سینٹر نے ٹو ئٹر پر بیان میں بتایا کہ نئی ورکنگ کمیٹی اس امر کو بھی یقینی بنائے گی کہ کارکنان کو ان کے حقوق اور ملازمت کا محنتانہ ملے-
کمیٹی کارکنان کے ورک پرمٹ موثر بنانے کی بھی کارروائی کرے گی-
متحدہ عرب امارات نے اس سے قبل انتباہ جاری کیا تھا کہ اگر کورونا وائرس کی وجہ سے چھٹی پر وطن جانے یا ملازمتوں سے محروم تارکین کی وطن واپسی کے سلسلے میں متعلقہ ممالک تعاون نہیں کریں گے تو ان کے ساتھ ملازمت کے معاہدوں پر نظرثانی کی جائے گی-
یاد رہے کہ پی آئی اے نے ہفتے کو امارات سے 227 پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچایا-

شیئر: