اب تک دس لاکھ افرااد کے کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے.(فوٹو سبق)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے بتایا ہے کہ پیر27 اپریل کو نئے کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز میں 16 فیصد کا تعلق سعودی شہریوں اور 84 فیصد کا تعلق غیرملکیوں سے ہے.
سبق ویب سائٹ کے مطابق العبد العالی نے بتایا ہے کہ کورونا کے نئے مریضوں میں 117 کی حالت نازک ہے. انتہائی نگہداشت کے شعبوں میں ان کا علاج کیا جارہا ہے.
ترجمان نے بتایا کہ وائرس سے مزید 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں. مملکت بھر میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 144 تک پہنچ چکی ہے-
ہلاک ہونے والوں کی تعداد 144 تک پہنچ چکی ہے-(فوٹو سبق)
یاد رہے کہ وزارت صحت نے کورونا وائرس کے متاثرین کی نشاندہی کے لیے ٹیسٹ کرنے کا عمل تیز کردیا ہے.
ایسے تمام مقامات پرجہاں کورونا وائرس کے کیس ہوسکتے ہیں ایکٹیو ٹیسٹ کیا جارہا ہے.
مملکت کے مختلف علاقوں میں اب تک دس لاکھ افرااد کے کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے.اٹھارہ ہزار118 کےنتائج مثبت آئے. ان میں دو ہزار 531 صحت یا ہوچکےجبکہ باقی کا علاج کیا جا رہا ہے یا وہ قرنطینہ مراکز میں ہیں.