Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کورونا وائرس کا شکار

سوشل میڈیا صارفین گورنر سندھ کی جلد صحت یابی کے لیے دعاوں اور نیک تمناوں کا اظہار کررہے ہیں (فوٹو:سوشل میڈیا)
پاکستان کے صوبہ سندھ کے گورنر عمران اسماعیل بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے یہ خبر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔
پیر کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے لکھا کہ 'میرا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ انشااللہ میں اس بیماری سے لڑوں گا۔'
انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ 'عمران خان نے مشکل حالات سے لڑنا سکھایا ہے۔ اللہ اس وبا سے لڑنے کی ہمت اور طاقت دے۔'
خیال رہے کہ دنیا بھر کی کئی مشہور شخصیات کورونا وائرس کا شکار ہوئی ہیں ان میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ایسی شخصیات بھی شامل ہیں جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر دنیا میں اپنا مقام بنایا۔
اس سے پہلے سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے تاہم میں ان کا ٹیسٹ منفی آیا تھا اور وہ صحت یاب ہوگئے۔

سوشل میڈیا صارفین گورنر سندھ کی جلد صحت یابی کے لیے دعاوں اور نیک تمناوں کا اظہار کررہے ہیں۔
سینیٹر شیری رحمان نے ان کے ٹویٹر پیغام پر تبصرے میں لکھا کہ 'امید ہے کہ آپ جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔'

نیب دا ڈینٹسٹ کے نام سے ٹوئٹڑ ہینڈل نے لکھا کہ 'اللہ آپ کو صحت دے، آپ کا بیمار ہونا ایک پیغام ہے کہ یہ بیماری امیر غریب وزیر گورنر نہیں دیکھتی۔ اس سے بچنا ہی اس کے خلاف واحد حل ہے۔ لڑنا جن کا کام ہے وہ لڑ رہے ہیں۔ عوام کا کام گھر بیٹھنا ھے اللہ آپ اور آپ کی فیملی کی حفاظت کرے۔'

ڈاکٹر اواب علوی نامی صارف نے لکھا کہ 'آپ عمران خان کے ٹائیگر ہیں۔ یہ بھی گزر جائے گا۔ ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔'
کچھ صارفین مختلف علاقوں کے دورے کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں.

ٹوئٹر صارف شکیل چوہدری نے لکھا کہ 'آپ پورے سندھ میں بڑے بڑے لاؤ لشکر لے کر احساس پروگرام کی تشہیر کے لیےگھوم رہے تھے جو احساس پروگرم کی پبلسٹی مہم کم کوروناوائرس کی تقسیم مہم زیادہ تھی۔ ایسا تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں۔ اللہ آپ کو شفا دے۔'

پرانا پاکستانی کے نام سے ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ 'اور گھومو پروٹوکول میں۔'

 

شیئر:

متعلقہ خبریں