صہالیل پہاڑ، جہاں ہوم ڈلیوری کا تصور نہیں
’شہر جانے والے اپنے تمام پڑوسیوں کی ضرورت کی چیزیں بھی لانے کا پابند ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جازان ریجن میں ہروب کمشنری سبزہ زاروں، خوبصورت وادیوں اور بلند وبالا پہاڑوں سے مشہور ہے۔ یہاں صہالیل پہاڑی سلسلے کے رہائشی کرفیو میں کیسے گزارا کرتے ہوں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق صہالیل پہاڑ سنگلاخ ہونے کے باعث یہاں ہوم ڈلیوری کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔ رہائشیوں کو جو کچھ چاہیے وہ خود شہر سے جاکے لانا پڑتا ہے۔
صہالیل پہاڑوں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ’پہاڑی راستے میں مشکل سے سفر ہوتا ہے، کورونا کے باعث کرفیو ہے جس کی وجہ سے آمد ورفت تقریباً معطل ہوچکی ہے۔'
رہائشیوں نے بتایا ہے کہ ’پہاڑی علاقوں کے رہائشی ایک طرح سے سماجی تکافل سے کام لیتے ہیں، اگر ایک آدمی شہر جارہا ہو تو وہ اپنے تمام پڑوسیوں کی ضرورت کی چیزیں بھی اپنے ساتھ لانے کا پابند ہے‘۔
رہائشی کہتے ہیں کہ ’کھانے پینے میں وہ خود کفیل ہیں، ان کی اپنی زراعت ہے جبکہ ہر جگہ چشمے پہتے ہیں جن سے رہائشی سیراب ہوتے رہتے ہیں۔'
رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ’وہ کرفیو کے اوقات قدرت کے خوبصورت مناظر کے ساتھ گزارتے ہیں جہاں خاندان کے تمام افراد ایک جگہ جمع ہوتے ہیں اور پھر خوش گپیوں میں وقت گزارا جاتا ہے۔'
-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں