24 گھنٹوں کے دوران 1362 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے.
سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1362 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے. اس وقت ایکٹیوکیس 21518 ہیں جن میں 139کی حالت تشویشناک ہے.
ویب نیوز سبق کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان نے سنیچر کو پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ رپورٹ ہونے والے نئے کیسز کے بعد مہلک وائرس مبتلا مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 25 ہزار459 تک پہنچ گئی ہے.
ترجمان وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 7 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔کل اموات 176ہوگئیں.
ہفتے کو وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمارکے مطابق سب سے زیادہ مریضوں کی مدینہ منورہ میں تصدیق ہوئی جن کی تعداد 249 تھی.
ریاض میں161، مکہ 244، الجیبل 80، جدہ 245، دمام 126، بیش 5، الخبر81، طائف 13، الدرعیہ 19، الھفوف 64، بریدہ 16، النعیریہ اور خمیس مشیط میں 21 مریض جبکہ راس تنورہ میں9 اورالخرج میں 6 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے.
بیشہ ،الظہران،المجادرہ اورالقنفذہ میں دو دو، محایل عسیر، تربہ، عرعر، المذنب اور الدرب میں ایک ایک شخص کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے.
مملکت میں کورونا کے متاثرین کی تعداد میں اضافے کے ساتھ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بھی مسلسل بڑ ھ رہی ہے جبکہ اموات کی شرح بہت کم ہے.
وزارت صحت کے ترجمان نے بریفنگ میں بتایا پچھلے چوبیس گھنٹے میں 210 افراد صحت یاب ہوئے.اب تک تین ہزار765 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں.