Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی سکولوں نے فیسوں میں پچاس فیصد تک کمی کردی

نئی فیس جلد اداکرنےکو کہا گیا ہے.فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی عرب میں متعدد نجی سکولوں نے سیکنڈ ٹرم کی فیس 50 فیصد تک کمی کی ہے.
 سکولوں نے اس رعایت کا اعلان کورونا بحران کے پیش نظر اپنے طور پر کیا ہے.
الوطن اخبار کے مطابق نجی سکولوں نے طلبہ و طالبات کے سرپرستوں کوپیغامات ارسال کرکے انہیں کہا ہے کہ سیکنڈ ٹرم کی فیس دس سے پچاس فیصد تک کم کردی گئی ہے.
بعض سکولوں نے فیس میں کمی کو گزشتہ برسوں کی فیسیں ادا کرنےسے منسلک کیا ہے. ساتھ  یہ شرط بھی لگادی کہ نئی فیس ماہ رواں کے دوران جلد از جلد ادا کردی جائے.

ہ سیکنڈ ٹرم کی فیس دس سے پچاس فیصد تک کم کردی گئی ہے.(فوٹو عرب نیوز)

طلبہ و طالبات کے سرپرستوں نے سعودی عرب کے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تمام نجی سکولوں کو فیسوں میں کمی کا پابندی بنائیں یا طلبہ سے صرف اس دورانیہ کی فیس لینے پر اکتفا کیا جائے جب وہ باقاعدہ طور پر سکول جاکر تعلیم حاصل کررہے تھے.
باخبر ذرائع نے بتایا تھا کہ وزارت تعلیم یہ کوشش کررہی ہے کہ نجی سکول اپنے طور پر سیکنڈ ٹرم کی فیس کم کرنے کا فیصلہ اپنے طور پر کرلیں.
 رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ وزارت تعلیم کورونا وائرس کی وبا کے ماحول میں نجی اورغیرملکی سکولوں کی مدد کے متعدد فارمولوں پرعمل درآمد کے لیے کوشاں ہے.
 ذرائع کا کہناہے کہ سعودی عرب میں رائج قوانین و ضوابط کے مطابق وزارت، تعلیمی فیس کی وصولی کے سلسلے میں مداخلت کا اختیار نہیں رکھتی.
وزارت کا کردار نجی سکولوں میں مقررہ فیس پر نظرثانی تک محدود ہے. وزارت فیس کی وصولی اور عدم وصولی میں مداخلت کا اختیار نہیں رکھتی.

شیئر: