Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غلاف کعبہ کی مرمت کا کام مکمل کیا گیا

غلاف کا دامن کھینچ لیا گیا جبکہ کناروں کو حلقوں سے ثبت کردیا گیا ہے (فوٹو: سبق)
حرم مکی شریف میں غلاف کعبہ کی مرمت کا کام مکمل کرلیا ہے۔ غلاف کا دامن کھینچ لیا گیا جبکہ کناروں کو حلقوں سے ثبت کردیا گیا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق غلاف کعبہ فیکٹری کے ماہرین سال کے مختلف ایام میں ایک طے شدہ جدول کے مطابق غلاف کعبہ کی مرمت کا کام کرتے ہیں جس کے تحت آج منگل کو مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کی ہدایت پر جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے۔

انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’حرم شریف کو کورونا وائرس سے پاک رکھنے کا عزم کیے ہوئے ہیں جس کے تحت حرم میں داخل ہونے والے ہر شخص کا معائنہ ہوتا ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’غلاف کعبہ کی مرمت کا کام شروع کرنے سے پہلے ماہرین کا معائنہ ہوا نیز استعمال ہونے والے تمام آلات کو جراثیم سے پاک کیا گیا‘۔

شیئر: