Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا میں بھی افطار راشن پیکٹ تقسیم

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے سرکاری ٹی وی نے راشن سکیم پر پروگرام پیش کیا ہے.(فوٹو ایس پی اے)
 آسٹریلیا میں سعودی سفارتخانے نے نئے کورونا وائرس کی وبا سے متاثر مسلمانوں میں رمضان راشن پیکٹ  تقسیم کرائے ہیں.
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی سفیر مساعدبن ابراہیم السلیم نے کہا کہ سفارتخانے نے آسٹریلیا کے اسلامی مراکز اور انجمنوں کے تعاون سے آسٹریلیا، جمہوریہ فیجی کے جزائر، نیوگنی اور آس پاس کے جزائر میں آباد ناداروں میں رمضان راشن پیکٹس تقسیم کرا رہا ہے.
 شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے پاکستانی صوبے پنجاب میں 9 مئی کومزید رمضان راشن پیکٹ تقسیم کرائے ہیں.  

پاکستانی صوبے پنجاب میں مزید رمضان راشن پیکٹ تقسیم کرائے ہیں.(فوٹو ایس پی اے)  

پنجاب میں 4242 ضرورت مند افراد کو  704 رمضان راشن پیکٹ پیش کیے گئے. ان میں سے  450 پیکٹ لاہور کے نادار خاندانوں کو دیے گئے .ان کا کل وزن  15 ٹن تھا جس سے  2700 افراد نے فائدہ اٹھایا.
شاہ سلمان مرکز فلسطین میں 1015 رمضان راشن پیکٹ تقسیم کراچکا ہے جبکہ غزہ پٹی میں رمضان راشن کی تقسیم جاری ہے.یمن اور سوڈان میں بھی راشن کی تقسیم کی جا چکی ہے.
دریں اثنا تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے سرکاری ٹی وی نے روزہ داروں کے لیے خادم حرمین شریفین افطار راشن سکیم پر پروگرام پیش کیا ہے.
ایس پی اے کے مطابق وزارت اسلامی امورو دعوت و رہنمائی دنیا کے دیگر ملکوں کی طرح بینکاک میں بھی افطار پروگرام چلا رہی ہے جس سے تھائی لینڈ کے متعدد علاقوں کے ضرورت لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں.

وزارت اسلامی امور دنیا کے دیگر ملکوں میں بھی افطار پروگرام چلا رہی ہے(فوٹو ایس پی اے)

روزہ داروں کے لیے افطار پروگرام کو دنیا بھر کے مسلم حلقوں میں پذیرائی مل رہی ہے. نئے کورونا وائرس کے بحران کے مدنظر غیر مسلم بھی اسے پسندیدگی کی  نظر سے دیکھ رہے ہیں. 
وزارت اسلامی امور نے بینکاک میں ادارہ سیخ الاسلام کےہیڈ کوارٹر میں روزہ داروں کے افطار پروگرام کی افتتاحی تقریب منعقد کی.
  4 ہزار سے زیادہ رمضان راشن پیکٹ تقسیم کیے گئے. 30 ہزار روزہ داروں کو رمضان راشن پیکٹ تقسیم کیے جائیں گے.
تھائی لینڈ کے تمام صوبوں میں یہ فلاحی کام انجام دیا جائے گا. خصوصا جنوبی صوبوں میں جہاں مسلمان زیادہ بڑی تعداد میں آباد ہیں یہ کام ترجیحی بنیادوں پرانجام دیا جائےگا.
ایک ہزار رمضان راشن پیکٹ بینکاک اور اس کے مضافات میں تقسیم ہوں گے. جنوبی صوبوں میں  2500 اور شمالی صوبوں میں 250  جبکہ مشرقی صوبوں میں بھی اتنے ہی رمضان راشن پیکٹ تقسیم کیے جائیںگے.

یمن اور سوڈان میں بھی راشن کی تقسیم کی جاچکی ہے.(فوٹو ایس پی اے)

یہ کام تھائی لینڈ میں ادارہ شیخ الاسلام کے ماتحت کونسلوں کے تعاون سے انجام دیا جارہا ہے.
العربیہ نیٹ کے مطابق کمبوڈیا میں  نجی امور کے وزیر اول عثمان حسن کمبوڈیا کے مفتی حاجی قمر الدین بن یوسف نے روزہ داروں کے اافطار کے لیے خادم حرمین شریفین پروگرام کا افتتاح کیا.
سعفودی سفیر سعود السویلم نے بتایا کہ یہ پروگرام  کمبوڈیا سمیت 18 ممالک میں نافذ کیا  جارہا ہے اس کا مقصد مسلم بھائیوں کے ساتھ دینی رشتوں کو مضبوط بنانا ہے.
ڈاکٹر الحمودی نے بتایا کہ کمبوڈیا میں 10 ہزار سے زیادہ روزہ داروں کے لیے پندرہ سو رمضان راشن پیکٹ تقسیم کیے جارہے ہیں.

شیئر: