Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارش کے باوجود سکیورٹی اہلکار کرفیو نافذ کرنے میں پیش پیش

کرفیو کا نفاذ یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی اہلکاروں کو بارش نہ روک سکی ( فوٹو: سبق)
مکہ اور طائف میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب بارش ہوئی تاہم سکیورٹی اہلکار اس کے باوجود کرفیو نافذ کرنے کے لیے فرائض انجام دیتے رہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی سلامتی اور کرفیو کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے سکیورٹی اہلکاروں کو بارش نہ روک سکی۔

طائف اور مکہ میں قائم تمام چیک پوسٹ میں معمول کے مطابق کام جاری رہا جہاں سکیورٹی اہلکار بارش میں بھیگتے رہے۔

سکیورٹی اہلکاروں نے یہ پیغام دیا ہے کہ وطن کی سلامتی کے لیے خراب موسم بھی انہیں فرائض کی انجام دہی سے نہیں روک سکتا۔

دوسری طرف کرفیو کو یقینی بنانے کے لیے جہاں سکیورٹی اہلکاروں نے فرائض کی انجام دہی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی وہاں تمام شہروں کے رہائشیوں نے بھی کمال ذمہ داری کا مظاہرہ کر رکھا ہے۔

مکہ، طائف، جدہ اور ریاض میں شام کے 5 بجتے ہی رہائشی اپنے گھروں میں موجود ہوتے ہیں، کرفیو صبح 9 بجے تک جاری رہتا ہے۔

شیئر: