Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں شراکت اقتدار کے معاہدے پر سعودی عرب کا خیر مقدم

سعودی عرب نے کہا ہے کہ افغانستان کی نئی حکومت کی حمایت کرتا ہے ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب نے اسلامی جمہوریہ افغانستان میں شراکت اقتدار کے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے جس پر صدر اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان دستخط کیے گئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ ’اس اہم معاہدے کے نتیجے میں افغانستان میں امن و استحکام اور سلامتی کو پائیداری حاصل ہو گی۔ اس کے ساتھ برادر افغان عوام کی توقعات بھی پوری ہو سکیں گی‘۔
سعودی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر باور کرایا کہ افغان عوام کی توقعات اور امیدیں پوری کرنے اور ملک میں ترقی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں سعودی عرب، افغانستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور اس کی نئی حکومت کی حمایت کرتا ہے۔
 

شیئر: