Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی اور شارجہ میں عیدالفطر پر رعایتی سیل

سیل صارفین کے  معاشی حالات کو مدنظر رکھ کر ترتیب دی گئی ہے (فوٹو گلف نیوز)
دبئی اور شارجہ کے تجارتی مراکز میں ’عید الفطر سیل‘ جمعرات 21 مئی سے شروع ہو رہی ہے۔ صارفین کوعید کے تیسرے دن تک ان کی ضروریات کا سامان سستے داموں ملتا رہے گا۔
الامارات الیوم کو آپریٹو سوسائٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد  یوسف الخاجہ نے بتایا کہ دبئی کے تجارتی مراکز میں عید الفطر کی پیش کشوں کا آغاز جمعرات سے التعاونیہ سوسائٹی کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ نرخوں میں رعایت بیس سے ساٹھ فیصد تک رہے گی۔

عید کے تمام دنوں میں بھیڑ کا مسئلہ پیش نہیں آئے گا (فوٹو: العربیہ)

الخاجہ نے بتایا کہ عیدالفطر کی سیل صارفین کے  معاشی حالات کو مدنظر رکھ کر ترتیب دی گئی ہے۔
عید کے تمام دنوں میں سامان سستے داموں مہیا ہوگا اس لیے بھیڑ بھاڑ کا مسئلہ پیش نہیں آئے گا۔
التعاونیہ الاتحاد کے چیئرمین خالد الفلاسی نے بتایا کہ نرخوں میں رعایت پچاس فیصد تک ہوگی۔

مٹھائیاں اور خشک میوہ جات بھی سستے داموں دستیاب ہوں گے (فوٹو: گیٹی امیجز)

اشیائے صرف اور کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتیں بھی کم کر دی گئی ہیں۔ گوشت، مرغی، پھل، سبزیاں، مٹھائیاں اور خشک میوہ جات بھی سستے داموں دستیاب ہوں گے۔
اسواق گروپ کے ترجمان عبدالحمید الخاشابی کا کہنا تھا کہ ہمارے گروپ نے عیدالفطر سیل کا آغاز دو دن قبل منگل سے ہی کر دیا ہے۔ ہمارے پاس رعایت 20 تا 50 فیصد تک دی جا رہی ہے۔

شیئر: