Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جوازات میں نومولود کی آن لائن رجسٹریشن کی سہولت

ابشر سسٹم میں اکاونٹ بنانا لازمی ہے (فوٹو، سوشل میڈیا)
سعودی محکمہ پاسپورٹ ’جوازات‘ نے کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون اور کرفیو کے دوران شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی سہولت کے لیے ’ابشر‘ اکاونٹ پر نومولود کی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی ہے۔
جوازات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ابشر اکاونٹ پر ’رسائل والطلبات‘ (پیغام اور ڈیمانڈ) کے آپشن پر پہلے ہی متعدد سہولتیں فراہم کی جاچکی ہیں جن سے شہری اور مقیم غیر ملکی مستفیض ہورہے ہیں۔

ابشر اکاونٹ میں متعدد سہولتیں جاری کی جاچکی ہیں (فوٹو، سوشل میڈیا)

عربی روزنامے ’عکاظ‘ نے جوازات کی جانب سے فراہم کی جانے والی نئی سہولت کے بارے میں کہا ہے کہ مملکت میں پیدا ہونے والے بچوں کا جوازات سسٹم میں اندراج کرانے کے لیے آن لائن سہولت کا اضافہ رسائل و الطلبات کے آپشن میں کیا گیا ہے۔
آن لائن خدمات سے مستفیض ہونے کے لیے جوازات کی جانب سے ہدایات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ رسائل کے آپشن میں اقاموں کے حوالے سے مشکلات(تجدید وغیرہ) ویزے کے مسائل، نئے پاسپورٹ کی انٹری میں مشکلات کا سامنا (تحدیث معلومات) پیشوں کی درستگی اور نقل کفالہ کے مسائل، گھریلوملازمین کے ہروب کی کینسلیشن کے حوالے سے جوازات کی آن لائن خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
جوازات کا کہنا ہے کہ آن لائن خدمات سے مستفیض ہونے کے لیے ضروری ہے کہ جس کا معاملہ ہووہ اپنے ابشر اکاونٹ پر لاگ ان کرنے کے بعد ’خدماتی‘ (سروسز) کے آپشن کو کلک کرے اس کے بعد ’الرسائل و الطلبات‘ کے بعد ڈائریکٹریٹ جنرل جوازات کے بلاک میں جائے جہاں مطلوبہ خدمات جن کا اوپر ذکر کیا جاچکا ہے کو کلک کرکے اس میں اپنے معاملے کی وضاحت درج کرے، مثال کے طور پراگر کسی کا اقامہ تجدید نہیں ہوا تو وہ اپنے اقامے کے نمبر اور اسکی ایکسپائری ڈیٹ فیڈ کرے گا بعدازاں مختصر الفاظ میں مطلوبہ کام کے بارے میں وضاحت درج کرنے کے بعد ’سینڈ‘ کردیاجائے۔

ابشرسسٹم پر ایک سروس کےلیے ایک ہی بار درخواست اپ لوڈ کی جائے (فوٹو، سوشل میڈیا)

جوازات کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ایک سروس کے لیے ایک ہی بار درخواست دی جائے ایک ہی درخواست ایک سے زائد بار ارسال نہ کی جائے تاکہ معاملہ بہتر طور پر حل کیاجاسکے

شیئر: