Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا میں مبتلا غیر ملکی ڈاکٹرکا معاہدہ منسوخ

غیر ملکی ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا(فوٹو، سوشل میڈیا)
طائف میں ادارہ امور صحت نے عرب ملک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس کی ملازمت کا معاہدہ ختم کر دیا۔
ڈاکٹر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ مقررہ ہدایات پرعمل نہ کرتے ہوئے لوگوں سے میل جول رکھا رہا تھا۔ مقامی ویب نیوز سبق نے ادارہ امور صحت کے ریجنل ترجمان عبدالھادی الربیعی کے حوالے سے کہا ہے کہ ’مذکورہ ڈاکٹر نے شاہی احکامات اور وزارت صحت کی ہدایات کی پابندی نہ کرتے ہوئے خود کو کورونٹائن کرنے کے بجائے دوسروں سے ملاقاتیں جاری رکھی تھیں جس پر اسکے خلاف کارروائی کی گئی‘

کورونا ٹیسٹ پازیٹوآنے پر ڈاکٹر کو تحریری طور پر مطلع کردیاگیا تھا(فوٹو، سوشل میڈیا)

ریجنل ترجمان نے مزید کہا کہ ’جب مذکورہ ڈاکٹر کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ پازیٹو آیاتھا تو اسے تحریری طور پر اس بارے میں مطلع کر دیا گیا تھا کہ وہ خود کو کورنٹائن کر لے گا اور کسی سے میل جول نہیں رکھے گا ، ڈاکٹر نے تحریری طور پر اس امر کا اقرار کیا تھا کہ وہ کسی سےمیل جول نہیں رکھے گا ‘
تحریری طور پر آگاہ کردینے کے باوجود مذکورہ ڈاکٹر کے خلاف متعدد شکایات آنے پر اسے تحقیقاتی کمیٹی جوکہ ریجنل ڈائریکٹر صحت کی جانب سے مقرر کی گئی تھی کے سپرد کردیا گیا۔
کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں سفارش کی کہ مذکورہ ڈاکٹر پیشہ ورانہ خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے جس پر اسکا معاہدہ منسوخ کرکے اسے پراسیکیوشن جنرل کے ادارے کے حوالے کیاجائے جہاں اس پر قانون کی خلاف ورزی پر مقدمہ دائر کیا جائے۔
واضح رہے سعودی عرب میں کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنا جس کی وجہ سے وائرس دوسروں میں بھی منتقل ہونے کا امکان ہے قابل دست اندازی پولیس جرم ہوتا ہےایسا فعل عمدا کرنےوالے کو قید اورجرمانے کی سزا دی جاتی ہے جبکہ جان بوجھ کر کورونا وائرس سے دوسروں کو متاثرکرنے والے کے خلاف سنگین جرم تصورکیاجاتا ہے

شیئر: