پروگرام میں مہمان کے ساتھ بندر کا بلانا مہنگا پڑ گیا. (فوٹو المرصد)
مصری ٹی وی کی خاتون اناؤنسر لبنی عسل کو اپنے پروگرام میں مہمان کے ساتھ بندر کا بلانا مہنگا پڑ گیا.
اخبار 24 اور المرصد ویب سائٹس کے مطابق لبنی عسل نے مصری چینل (الحیاۃ) کے پروگرام (الحیاۃ الیوم) ’زندگی آج‘ میں ایک شخصیت کو انٹرویو کے لیے مدعو کیا تھا.
مہمان اپنے ہمراہ بندر بھی لے آیا. اناؤنسر خاتون نے ازراہ تکلف بندر کو بھی سٹوڈیو میں اپنی کرسی کے قریب بٹھا لیا. اس دوران وہ مہمان سے سوالات کرتی رہیں اور بندر کو چمکارتی رہی.
اچانک بندر کے ذہن میں نہ جانے کیا خیال آیا اور اس نے اناؤنسر خاتون ہر ہلہ بول دیا.
لبنی عسل نے دفاع کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکی. گھبراہٹ میں اناؤنسر خاتون نے چیخنا چلانا شروع کردیا اوراپنی جان بچانے کے لیے سٹوڈیو سے بھاگ کھڑی ہوئی.
الحیاۃ ٹی وی چینل کے ناظرین نے یہ سارا منظر براہ راست دیکھا. جس نے بھی یہ منظر دیکھا وہ حیرت زدہ رہ گیا.