دنیا میں مسلمان قبلے کا رخ آسانی سے متعین کرسکتے ہیں.(فوٹو سبق)
ماہرین فلکیات نے کہا ہے کہ بدھ 27 مئی کو سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا.
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ گورنریٹ نے ٹویٹر کےاپنے اکاؤنٹ پر ماہرین فلکیات کے حوالے سے بتایا ہے کہ بدھ کو سورج مکہ مکرمہ کے وقت کےمطابق 12 بجکر 18 منٹ پر خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا.
اس کی بدولت دنیا کے مختلف ممالک میں آباد مسلمان قبلے کا رخ آسانی سے متعین کرسکتے ہیں.
الیوم السابع کے مطابق جب بھی سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہوتا ہے تو ایسی صورت میں خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجاتا ہے.
کرہ ارض پر ہر جگہ سورج کا رخ قبلے کی طرف ہوتا ہے.
خانہ کعبہ کے اوپر ظہر کی نماز کے وقت سورج کا زاویہ 89.93 رہتا ہے.
یاد رہے کہ خانہ کعبہ پر سورج سال میں دو مرتبہ آتا ہے.سورج خانہ کعبہ پر سال پہلی بار 27 مئی اور دوسری مرتبہ 15 جولائی کو آتا ہے.
خانہ کعبہ پر سورج کا آنا ماہرین فلکیات کے یہاں اہم واقعہ مانا جاتا ہے.
ماضی میں جب قبلے کی سمت متعین کرنے کاجدید ترین سائنٹفک طریقہ میسر نہیں تھا تب دنیا بھر کے لوگ خانہ کعبہ پر سورج کا منظر دیکھ کر ہی قبلے کی جہت متعین کیا کرتے تھے.