Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرکاری دفاتر میں ملازمین کی واپسی

اتوار 14 جون سے تمام سرکاری ملازم معمول کے مطابق کام کرنے لگیں گے.(فوٹو سبق)
سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود نے اعلان کیا  ہے کہ سرکاری ملازمین تین مراحل میں دفاتر میں واپس آئیں گے. 
اتوار 31 مئی سے 50 فیصد ملازمین دفاتر آ ئیں گے. اتوار 7 جون سے 75 فیصد جبکہ 14 جون سے دفاتر میں تمام سرکاری ملازمین معمول کے مطابق حاضری دیں گے.
انجینیئر احمد الراجحی نے بتایا ہے کہ وزارتوں، محکموں اور سرکاری اداروں کے ملازم  8 شوال اتوار 31 مئی سے دفاتر میں ڈیوٹی دیں گے.ڈیوٹی کا سلسلہ  بتدریج بحال کیا جائے گا- 22 شوال  اتوار 14 جون سے تمام سرکاری ملازم دفاتر میں معمول کے مطابق کام کرنے لگیں گے.

 فنگر پرنٹ کا ریکارڈ جمعرات 18 جون  تک معطل رہے گا.۰فوٹو سوشل میڈیا)

سبق ویب سائٹ کے مطابق الراجحی نے بتایا کہ سرکاری اداروں نے کورونا وبا کے  زمانے میں ڈھائی ماہ تک موثر شکل میں اپنے فرائض انجام دیے. اب وقت آگیا ہے کہ اقتصادی سرگرمیاں بحال ہوں اور تجارتی ادارے معمول کے مطابق اپنا کردارادا کریں.
وزیر افرادی قوت کا کہنا تھا کہ  اتوار 31 مئی سے سرکاری دفاتر میں کم از کم پچاس فیصد ملازم حاضر ہوں گے. ان میں اداروں کے تمام مدیران (افسران) ڈیوٹی دینے والوں میں شامل ہوں گے جبکہ دفاتر نہ آنے والے دیگر ملازمین حسب سابق آن لائن ڈیوٹی دیتے رہیں گے.
اتوار7 جون پندرہ شوال سے کم از کم 75 فیصد ملازم ڈیوٹی پر واپس آجائیں گے اور باقی 25 فیصد آن لائن ڈیوٹی کا سلسلہ جاری رکھیں گے.
اتوار 14 جون 22 شوال سے تمام سرکاری ملازم دفاتر میں معمول کے مطابق کام کرنے لگیں گے.

ڈیوٹی کے لیے ملازمین کو تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے.

بیان کے مطابق  ڈیوٹی پر آنے والے ملازمین کی گروپ بندی ہوگی. ڈیوٹی کے لیے ملازمین کو تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے.
پہلا گروپ  صبح ساڑھے سات بجے سے ڈیوٹی پر آئے گا.دوسرا گروپ صبح ساڑھے 8 بجے سے ڈیوٹی کا آغاز کرے گا جبکہ تیسرا گروپ ساڑھے 9 بجے سے دفتر میں حاضر ہوگا.
بیان میں کہا گیا کہ  وزارت صحت نے جن ملازمین کو دفاتر میں حاضری سے استثنی دے رکھا ہے  وہ ان گروپوں کا حصہ نہیں ہوں گے.
  اتوار 31 مئی سے جمعرات 18 جون 26 شوال تک سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے لیے  سرکاری خدمات کا دائرہ ڈیجیٹل چینلز تک محدود رہے گا.
اسی تناسب سے ملازمین دفاتر میں ڈیوٹی پر آئیں گے. دفاتر سے رجوع کرنے والے شہری اور مقیم غیرملکی آنے سے قبل تاریخ اور وقت کا تعین کرائیں گے.
 فنگر پرنٹ سے ڈیوٹی پر آنے جانے کا ریکارڈ جمعرات 18 جون 26 شوال تک معطل رہے گا.
 سرکاری ا داروں کے متعلقہ شعبے مستقل بنیادوں پر اطمینان حاصل کریں گے کہ دفاتر کا ماحول وزارت صحت کی مقرر کردہ شرائط کے مطابق ہے یا نہیں.

شیئر: