Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کورونا عالمی مسئلہ ہے، دنیا مل کر ہی اس سے نمٹ سکتی ہے‘

ہم نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا کیش پروگرام متعارف کروایا(فوٹو سوشل میڈیا)
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کورونا ایک عالمی مسئلہ ہے اور دنیا مل کر ہی اس سے نمٹ سکتی ہے۔ 
جمعرات کو اقوام متحدہ کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک کے مسائل بہت زیادہ بڑھے۔
'میری ایتھوپیا، مصر اورنائجیریا کے وزرائے اعظم سے بات ہوئی، ان کو بھی ہمارے جیسے مسائل کا سامنا ہے‘
انہوں نے لاک ڈاؤن کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جب اس کا آغاز ہوا تو اندازہ تھا کہ اس سے سب سے زیادہ دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہو گا۔
’اس سے تقریباً دو کروڑ افراد متاثر ہوئے اور خاندان والوں کو ملایا جائے تو یہ تعداد پندرہ کروڑ تک تھی۔‘
 

’ملک کے طول و عرض میں مستحق لوگوں میں اربوں روپے تقسیم کیے گئے‘ (فوٹو: اے ایف پی)

عمران خان نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ 'اسی لیے ہم نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا کیش پروگرام متعارف کروایا۔ ملک کے طول و عرض میں مستحق لوگوں میں اربوں روپے تقسیم کیے گئے۔
عمران خان نے بتایا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں تو صرف ڈیڑھ ارب لوگ رہتے ہیں جبکہ ترقی پذیر ممالک کی آبادی چھ ارب تک ہے۔ اس لیے ترقی یافتہ ممالک کو ان کا خیال کرنا پڑے گا۔
کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کو بہت مسائل کا سامنا ہے، برامدات بند ہو گئی ہیں، سیاحت بھی متاثر ہوئی ہے۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کے لیے اقدامات کیے جا رہے تھے، اربوں درخت لگانے کے منصوبے چل رہے تھے لیکن بیچ میں کورونا آ گیا۔
اس کی وجہ سے دیگر کاموں سے ہماری توجہ بیماری سے بچاؤ کی طرف مبذول ہوئی،
انہوں نے جی ٹوئنٹی ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قرضوں کی واپسی میں رعایت ایک لائق تحسین اقدام ہے۔

شیئر: