کورونا کے ساڑھے تین ہزار مریض صحتیاب
’سعودی عرب میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 85261 ہوگئی ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ اتوار کو کورونا کے 1877 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ ریکارڈ ساڑھے تین ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ترجمان نے کہا ہے کہ ’کل مریضوں کی تعداد بڑھ کر 85261 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق ’گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3559 مریض شفایاب ہوئے ہیں، شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی کل تعداد 62442 ہوگئی ہے‘۔
’گزشتہ دن 23 مریض ہلاک ہوئے ہیں، ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 503 ہوگئی ہے‘۔
اس وقت ایکٹیو کیسز 22 ہزار316 ہیں جبکہ 413 انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہیں۔
پچھلے چوبیس گھنٹے میں سب سے زیادہ مریض جدہ میں سامنے آئے۔ جدہ میں نئے مریضوں کی تعداد 586 ہے۔
ریاض میں 504، مکہ مکرمہ 159،دمام 110،مدینہ منورہ میں 95، ہفوف میں 55، الجبیل میں 50 ، الخبر میں33 اور ظہران میں 29 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔