متحدہ عرب امارات کی پولیس نے ڈنمارک کے خطرناک ترین مجرم امیر فاتن مکی کو گرفتار کیا ہے۔ یہ بین الاقوامی منظم گروہ کا خطرناک ترین سرغنہ مانا جاتا ہے۔
الامارات الیوم نے دبئی حکومت کے میڈیا سینٹر کے حوالے سے بتایا ہے کہ امیر فاتن مکی انٹرپول کو مطلوب تھا۔ کئی یورپی ممالک اسے گرفتا رکرنے میں ناکام ہوچکے تھے۔
اماراتی خبررساں ادارے وام نے فاتن مکی کی گرفتاری کے حوالے سے بتایا کہ اسے غیر معمولی حالات میں زبردست خفیہ فیلڈ آپریشن کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔ دبئی حکام ان دنوں نئے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے الرٹ تھے اسی ضمن میں اس کی گرفتاری عمل میں آگئی۔
In a sting operation, #Dubai’s security officials arrested Amir Faten Mekky, a Danish national, on the evening of Wednesday 3 June 2020. Mekky is the leader of one of the most dangerous international crime rings. pic.twitter.com/98lHlyWBqH
— Dubai Media Office (@DXBMediaOffice) June 5, 2020