Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں آرٹ ہاؤس سینما ’عقیل‘ کی تین ماہ بعد واپسی

سینما عقیل کو جمعے کو عوام کے لیے کھولا جا رہا ہے (فوٹو ان سپلیش)
دبئی میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد آرٹ ہاؤس فلم تھیٹر سینما عقیل دوبارہ سے عوام کے لیے کھولا جا رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سینمے کی انتظامیہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ ماحول کو عوام کے لیے محفوظ بنانے کی غرض سے سینما کے ڈیزائن میں تبدیلی کی گئی ہے۔
دبئی کے ال سیرکان ایونیو پر واقع عقیل سینما صرف 30 فیصد گنجائش استعمال کرتے ہوئے اپنے آپریشنز جمعے کے دن سے بحال کرے گا۔ بیک وقت سینما میں صرف 35 لوگ داخل ہو سکیں گے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Cinema Akil (@cinemaakil) on

سینما کی انتظامیہ کے مطابق سیٹوں کی ترتیب سماجی فاصلہ یقینی بناتے ہوئے کی گئی ہے، ماسک پہننا اور سینیٹائزر کا زیادہ سے زیادہ استعمال لازمی ہوگا، جبکہ سینمے میں داخل ہونے پر درجہ حرارت بھی چیک کیا جائے گا۔
فلم تھیٹر منگل سے سنیچر تک عوام کے لیے کھلا رہے گا جبکہ ٹکٹس سینما کی ویب سائٹ سے آن لائن خریدی جا سکیں گی۔
پہلی فلم ’ٹرپ ٹو گریس‘ دکھائی جا رہی ہے جس میں برطانوی اداکار باب برائڈن اور سٹیو کوجن نے کام کیا ہے۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد سینما نے اپنے دروازے مارچ میں بند کر دیے تھے جو تقریباً تین ماہ بعد پہلی دفعہ جمعے کو کھولے جا رہے ہیں۔

شیئر: