لاک ڈاؤن میں نرمی لیکن زندگی نئی شرائط پر: تصاویر
اردن کے دارالحکومت میں سکول کھلنے کے بعد ٹیچر مکمل حفاظتی لباس میں بیٹھے پڑھا رہی ہے (فوٹو: روئٹرز)
دنیا کے بیشتر ممالک نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد اکثر مقامات کو عوام کے لیے کھول دیا ہے۔ زندگی بتدریج معمول پر تو آ رہی ہے لیکن چند نئی شرائط کے ساتھ، جن میں ماسک پہننا، فاصلہ رکھنا، ہاتھوں کو بار بار دھونا، ڈس انفیکٹنٹ کا کثرت سے استعمال اور ارد گرد کے ماحول کو جراثیم سے پاک رکھنا شامل ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کی ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح سے ان شرائط کو اپنا طرز معمول بنا لیا گیا ہے۔
سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں سینما تو کھول دیے گئے ہیں لیکن ہر آنے والے کے لیے ماسک پہننا اور فاصلے سے بیٹھنا لازمی ہے۔
روس کے دارالحکومت ماسکو میں شاپنگ مال میں داخلے کے لیے ڈس انفیکٹنٹ گیٹ سے گزرنا ضروری ہے۔
سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں میوزیم عوام کے لیے کھول دیے گئے ہیں لیکن ایسا سماجی فاصلہ رکھنے کی سخت پابندی کی شرط پر ممکن ہوا۔
امریکی شہر لاس ویگس میں کسینو کھول دیے گئے ہیں لیکن ہر ٹیبل پر گلاس کی سکرین لگائی گئی ہے تاک جراثیم ایک سے دوسرے میں منتقل نہ ہوں۔
امریکی شہر نیو یارک میں حفاظتی تدابیر اپناتے ہوئے پارلرز کھول دیے گئے ہیں۔
تھائی لینڈ میں سپا اور سیلون معیشت کا اہم حصہ ہیں جو کئی ماہ بند ہونے کے بعد کھل گئے ہیں۔
اسرائیل کے دارالحکومت میں کلب بند ہونے کے باعث چند شہری سڑک پر ہی ڈانس کر رہے ہیں۔
جرمنی کے شہر بیلجیئم کے ریستوران میں زندگی نارمل نظر آرہی ہے، نہ میز کے درمیان کوئی شیلڈ ہے اور نہ ہی فاصلے کی پابندی۔
اردن کے دارالحکومت میں ریستوران کو ڈس انفیکٹنٹ سپرے سے جراثیم سے پاک کیا جا رہا ہے۔