Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وادی الدواسر میں سب سے زیادہ گرمی ریکارڈ

الباحہ میں سب سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری تھا۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مملکت میں سب سے زیادہ گرمی وادی الدواسر میں ریکارڈ کی گئی جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جب سے سب سے الباحہ میں گرمی کا تناسب دیگر شہروں کے اعتبار سے سب سے کم ریکارڈ کیا گیا۔
 ویب نیوز عاجل نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے کہا ہے کہ موسم گرما اپنے عروج پر ہے مملکت میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹےکے دوران الباحہ میں سب سے کم درجہ حرارت نوٹ کیا گیا جو 25 ڈگری تھا۔

آئندہ ایام کے دوران سعودی عرب میں سخت گرمی ہوگی.

مملکت میں سب سے زیادہ گرم ترین علاقوں میں سرفہرست وادی الدواسر ،الاحسا ، مکہ مکرمہ ، ریاض اور مدینہ منورہ شامل ہیں جہاں پارہ بلترتیب 44 ، 43.7 اور 43 رہا۔
نسبتا کم گرمی والے شہروں میں الباحہ ، طریف، ابھا، جدہ اور خمیس مشیط رہے جہاں پارہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ سے 34 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی محکمہ موسمیات اس سے قبل یہ اعلان کرچکا ہے کہ آئندہ ایام کے دوران سعودی عرب میں سخت گرمی ہوگی. متعد مقامات پر درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا.
 

شیئر: