ریاض ریجن میں سکولوں کو نیا فرنیچر مہیا کردیا گیا ہے(فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت تعلیم کی جانب سے نئے تعلیمی سال 1442 ہجری کے آغاز کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
وزارت نے مملکت کے تمام شہروں میں قائم امور تعلیم کے ذیلی اداروں کو مطلع کردیا ہے کہ سکولوں کی عمارتوں اور فرنیچر و دیگر ضروریات کو پورا کرنے کےلیے درکار اشیا فہرست تیار کی جائے۔
ویب نیوز ’سبق‘ نے وزارت تعلیم کے حوالے سے کہا ہے کہ ریاض ریجن میں وزارت تعلیم کی جانب سے 168 عمارتوں کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کر کے نیا فرنیچر مہیا کردیا گیا ہے جبکہ 28 نئی عمارتوں میں بھی فرنیچر اور ضروری اشیا پہنچا دی گئی ہی۔
علاوہ ازیں ریاض میں ہی 42 جدید طرز کے ماڈل سکول مکمل کرلیے گئے ہیں تاکہ نئے تعلیمی سال کا آغاز وقت مقررہ پر کیاجاسکے۔
قبل ازیں وزارت تعلیم کی جانب سے مملکت میں قائم تمام ذیلی اداروں کو جاری کیے جانے والے سرکلر میں کہا گیا تھا کہ وہ اپنی ضرورت سے وزارت کو مطلع کریں تاکہ انہیں دکاراشیا جن میں طلبا کےلیے فرنیچر ، پورسلین بورڈز اور دیگر ضروری اشیا فراہم کی جاسکیں۔
ثانوی جماعتوں کےلیے نئے تعلیمی سال 1442 ہجری کے لیے بھی 612 سکول عمارتوں میں ضرورت کی تمام اشیا مہیا کر دی گئی ہیں۔ فزکس اور کیمسٹری لیب بھی تیار کی جاچکی ہے تاکہ نئے تعلیمی سال کے پہلے روز طلبا کو نئی اشیا مہیا کی جاسکیں۔