Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مساجد میں درس قرآن اور دینی لیکچرز آن لائن جاری رہیں گے‘

وزارت اسلامی امور کے مطابق مساجد اور ہر طرح کے اجتماعات پر پابندی رہے گی (فوٹو:سبق)
وزارت اسلامی امور، دعوت و ارشاد نے کہا ہے کہ تمام مساجد میں درس قرآن، تحفیظ کے حلقے اور دینی و علمی لیکچرز تا ہدایت ثانی معطل رہیں گے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت اسلامی امور کے مطابق ’تمام مساجد اور خواتین کے حلقوں میں ہر طرح کے اجتماعات پر پابندی رہے گی۔‘
’وزارت تمام مساجد میں حفاظتی ضابطوں اور صحت حکام کی ہدایات پرعمل کو یقینی بنائے گی۔'
وزارت کے سیکرٹری برائے دعوت و ارشاد ڈاکٹر محمد بن عبد العزیز العقیل کا کہنا ہے کہ ’وزارت کے تحت  درس قرآن، تحفیظ کے حلقے اور دینی وعلمی لیکچر آن لائن جاری ہیں، اس سلسلے میں ماتحت اداروں کی رہنمائی ہوتی رہے گی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’کورونا بحران کے دوران وزارت نے اب تک دس ہزار سے زیادہ آگاہی لیکچر اور پروگرام آن لائن منعقد کیے ہیں۔
اسی طرح تحفیظ القرآن کے مختلف حلقوں سے متعدد حفاظ کو فارغ التحصیل کیا ہے، ہدایت ثانی موصول ہونے تک تمام پروگرام آن لائن جاری رہیں گے۔'

شیئر: