Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روزانہ سیب کھائیں اور بیماریوں سے بچیں

سیب مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب ہوتا ہے (فوٹو: شٹر سٹاک)
دبئی کے فٹ سکواڈ ڈی ایس بی میں بطور ٹرینر خدمات سرانجام دینے والی ماہر غذائیت ڈیونڈر بینز نے ایک ایسے ’سپر فوڈ‘ سے متعلق مفید معلومات دی ہیں جو آپ کو صحت مند اور طویل زندگی گزارنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔
’روزانہ ایک سیب کھانا ڈاکٹر سے دور رکھتا ہے‘ ایک عام کہاوت ہو سکتی ہے لیکن یہ سستا اور آسانی سے دستیاب پھل شاذو نادر ہی ٹرینڈی سوپر فوڈ کی لسٹ میں شامل ہوتا ہے۔
سچ بات تو یہ ہے کہ صحت کے لیے اس پھل کے بہت سارے فوائد ہیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جب آپ کا دل کچھ کھانے کو چاہے تو ایک سیب کھا لیں۔
آپ سیب ناشتے میں بھی کھا سکتے ہیں اور اس کو سمودیز یا جوسز میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
اس پھل کی حیرت انگیز خصوصیات کے بارے تفصیل کچھ یوں ہے۔
سیب کینسر کا مقابلہ کرتا ہے
تمام پھلوں اور سبزیوں کے مقابلے میں سیب اور اس کے چھلکے میں زیادہ اینٹی آکسیڈنٹ ہوتے ہیں۔ جب کینسر سے لڑنے کی بات آتی ہے تو یہی اینٹی آکسیڈنٹ اس کو بہترین ‘سوپر فوڈ‘ بناتے ہیں۔
متعدد تحقیقات سے یہ معلوم ہوا ہے کہ روزانہ ایک یا اس سے زیادہ سیب کھانے سے کلریکٹکل سرطان یا نظام انہضام کے آخری حصے کے سرطان کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ اسی طرح دیگر تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ سیب پھیپھڑوں اور پروسٹیٹ کینسر کو بھی روکنے میں مددگار ثابت ہوا ہے۔

صبح ناشتے میں بھی سیب کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے (فوٹو:شٹر سٹاک)

فالج کے خطرے کو کم کرتا ہے
28  سال سے زیادہ عمر کے 10 ہزار افراد پر کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق وہ لوگ جنہوں نے سب سے زیادہ سیب کھائے ان میں تھرومبوٹک سٹروک یا دماغ کی رگوں میں خون جم جانے کا امکان کم تھا۔
ماہرین کی جانب سے روزانہ کے حساب سے 20 فیصد فائبر لینے کی تجویز دی جاتی ہے اور 20 فیصد کے قریب فائبر سیب میں موجود ہوتا ہے۔ یہ دل کی بیماریوں، دل کی شریانوں کے بند ہونے اور فالج کے خطرے کو کم کرتا ہے۔
ایک اور تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وہ لوگ جو کھانے سے پہلے سیب کے سلائسز کھاتے ہیں، ان کو اپنا پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے اور کھانے کے دوران وہ صرف دو سو کم کیلوریز استعمال کرتے ہیں۔
سیب بالخصوص (گرینی سمتھ) سبز سیب کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ ممکنہ طور پر موٹاپے سے متعلق کچھ مسئلوں کو بھی کم کر دیتا ہے۔

ماہرین کے مطابق سیب کھانا فالج کے خطرے کو کم کر سکتا ہے (فوٹو: شٹر سٹاک)

دماغ کی صحت برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے
سیب میں متعدد قسم کے اینٹی آکسیڈنٹ ہوتے ہیں، جس میں کوارسٹن بھی شامل ہے، اس کا اعصابی خلیوں پر ایک حفاظتی اثر ہوتا ہے یہ ان خلیوں کو اپنا کام جاری رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔
ٹائپ ٹو ذیابطیس کے خطرے کو کم کرنا
مائیکرونیوٹریشنٹس جس کو پولیفینول بھی کہا جاتا ہے، سیب میں اس کی وافر مقدار موجود ہوتی ہیں، اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انسولین بنانے والے خلیوں (بیٹا سیل) کو خراب ہونے سے روکتا ہے۔

تمام پھلوں اور سبزیوں کے مقابلے میں سیب میں زیادہ اینٹی آکسیڈنٹ ہوتے ہیں (فوٹو: شٹرسٹاک)

بیٹا سیل عام طور پر ٹائپ ٹو ذیابطیس کے مریضوں میں خراب ہو جاتے ہیں۔
ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ روزانہ ایک سیب کھانے سے ٹائپ ٹو ذیابطیس کے 28 فیصد خطرے کو کم کرتا ہے حتیٰ کے ہر ہفتے کچھ سیب کھانے کا بھی یہی اثر ہوگا۔

شیئر:

متعلقہ خبریں