Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان سے امارات آنے والی پروازیں عارضی طور پر معطل

مسافروں کی صحت اور  سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی اقدام ہے۔( فائل فوٹوگلف نیوز)
 متحدہ عرب امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی سی اے) نے پیر 29 جون سے کووڈ 19  کے ٹیسٹ کے لیے خصوصی لیب کے قیام تک پاکستان سے پروازیں عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
  یو اے ای کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام  کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ’ یہ احتیاطی اقدام  پاکستان سے آنے والے مسافروں کی صحت اور  سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہے‘۔

یو اے ای کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی خبر کا عکس

 جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مزید کہا کہ ’کووڈ 19 کے ٹیسٹ کے لیے خصوصی لیب کے قیام تک متحدہ عرب امارات کے ائیر پورٹس پرتمام پروازوں بشمول ٹرانزٹ سمیت کسی کو وصول نہیں کیا جائے گا‘۔
اتھارٹی نے  فیصلے سے متاثرہ مسافروں سے اپیل کی کہ وہ فلائٹس کی ری شیڈولنگ کے لیے ایئر لائن کمپنیوں سے رابطہ کر یں۔ پروازوں کی عارضی معطلی کووڈ 19 کے ٹیسٹ کے لیے لیب قائم کیے جانے تک جاری رہے گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث امارات ایئر لائن نے پاکستان سے فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا تھا۔

امارات ائیر نے 24 جون سے پاکستان کے لیے تمام پروازیں منسوخ کردی تھیں(فوٹو سوشل میڈیا)

امارات ائیر لائن نے 24 جون سے پاکستان سے جانے والی تمام پروازیں منسوخ کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ تین جولائی کو اس حوالے سے دوبارہ جائزہ لیا جائے گا کہ کیا پروازیں بحال کی جا سکتی ہیں یا نہیں۔
امارات ایئر لائن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ہانگ کانگ میں امارات ایئر لائن پر سفر کرنے والے مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد پاکستان سے فلائٹ آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شیئر: