Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سے کراچی اور اسلام آباد کے لیے مزید دو پروازیں

پندرہ ہزار سے زیادہ پاکستانی وطن واپس جا چکے ہیں۔(فوٹو اردونیوز)
سعودی عرب سے خصوصی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پیر کو جدہ سے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز( پی آئی اے ) کی دو پروازیں کراچی اور اسلام آباد روانہ ہوئی ہیں۔
 جدہ قونصلیٹ سے جاری بیان کے مطابق ’ پیر کو جدہ سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 9764 سے 143جبکہ اسلام آباد جانے والی پرواز سے 252 مسافر واپس گئے ہیں‘۔
 سنیچر کو بھی جدہ سے دو پروازیں کراچی اور اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی تھیںں۔
یکم مئی سے اب تک ریاض، جدہ، دمام اور مدینہ سے چلائی جانے والی 76 پروازوں کے ذریعے پندرہ ہزار سے زیادہ پاکستانی وطن واپس جا چکے ہیں۔
یاد رہے کہ رواں سال 16جون کے بعد سے خصوصی پروازوں کی ٹکٹیں براہ راست پی آئی اے اور اس کے مجاز ٹریول ایجنٹوں کے ذریعے فروخت کی جا رہی ہیں۔ اب ٹکٹ کے حصول کے لیے سفارت حانے یا قونصلیٹ آنے کی ضرورت نہیں ہے۔
 قونصلیٹ ذرائع کے مطابق جدہ اور مدینہ سے پی آئی اے کی 33 پروازوں کے ذریعے چھ  ہزار900 سے زیادہ پاکستانی سعودی عرب کے مغربی علاقے سے وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

سعودی عرب میں ہزاروں پاکستانی وطن واپسی کے خواہش مند ہیں(فوٹو اردونیوز)

ریاض اور دمام سے 45 خصوصی پروازوں کے ذریعےآٹھ ہزار 776 پاکستانی وطن واپس جا چکے ہیں۔ 
 ریاض میں سفارت خانہ اور جدہ میں پاکستان قونصلیٹ پی آئی اے کے تعاون سے ان خصوصی پروازوں کے انتظامات دیکھ رہا ہے۔
سعودی عرب میں اس وقت ہزاروں پاکستانی وطن واپسی کے خواہش مند ہیں جن میں سے بیشتر وزٹ یا بزنس ویزے پر آئے تھے یا وہ سفری پابندیوں کے باعث واپس نہیں جا سکے تھے۔

شیئر: