Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سٹاک ایکسچینج حملہ: او آئی سی کی مذمت

پاکستان سٹاک ایکسچینج پر چار دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا (فوٹو اے ایف پی)
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے کراچی سٹاک ایکسچینج پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
سعودی سرکاری خبر ایجنسی واس کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین نے کہا ہے کہ وہ تشدد کی ہر صورت کو مسترد کرتے ہیں۔

ڈاکٹر یوسف العثیمین نےتشدد کی ہر شکل کو مسترد کیا ہے(فوٹو عرب نیوز)

انہوں نے حکومت پاکستان اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دہشت گردانہ حملے کو روکنے کی کارروائی میں ہلاک شدگان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔
ڈاکٹر یوسف نے ہر طرح کی دہشت گردی، شدت پسندی اور انتہا پسندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم  کی جانب سے دہشت گردی کے انسداد کے لیے پاکستان کے ساتھ  ہمیشہ تعاون جاری رہے گا۔

 حملے میں سب انسپکٹر سمیت تین سیکیورٹی گارڈ  بھی ہلاک ہوئے(فوٹو ٹوئٹر)

واضح رہے کہ پیر کو پاکستان سٹاک ایکسچینج کے مرکزی دفتر پر چار دہشت گردوں کی جانب سے حملے کی کوشش کی گئی تھی۔ سیکیورٹی فورسزنے حملے کی اس کوشش کو  ناکام بناتے ہوئے چاروں دہشت گردوں کو سٹاک ایکسچینج کی عمارت کے باہر ہی ہلاک کر دیا تھا۔
اس کارووائی میں پولیس کے سب انسپکٹر سمیت ایک راہگیر اور تین سیکیورٹی گارڈ  بھی ہلاک ہو گئے تھے۔
 

شیئر: