Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تارکین کی ترسیل زر میں 18 فیصد اضافہ

اپریل کے مقابلے میں مئی میں ترسیل زر 21 فیصد زیادہ ہوئی۔ (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب سے مئی میں تارکین وطن کے ترسیل زر میں 11.8 ارب ریال کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) نے بتایا ہے کہ مئی 2019 کے مقابلے میں مئی 2020 کے دوران تارکین کے ترسیل زر میں 11.83 ارب ریال (18 فیصد) کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اخبار 24 نے منگل کو ساما کے جاری کردہ اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا کہ تارکین وطن نے اپریل 2020 کے مقابلے میں مئی 2020 کے دوران 2.04 ارب ریال زیادہ بھیجے۔ اپریل کے مقابلے میں مئی میں ترسیل زر 21 فیصد زیادہ ہوئی۔

ساما نے ترسیل زر میں ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ پیش کیا ہے۔ (فوٹو: عاجل)

ساما کا کہنا ہے کہ سعودی شہریوں نے مئی 2019 کے مقابلے میں مئی 2020 کے دوران 52 فیصد رقوم کم بھیجیں۔ انہوں نے مئی 2020 میں 2.98 ارب ریال باہر بھیجے۔
ساما نے اس حوالے سے ایک چارٹ جاری کر کے 2019 اور 2020 کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران تارکین کے ترسیل زر میں ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ پیش کیا ہے۔

شیئر: