Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 3580 مزید مریض، 58 ہلاکتیں

کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد ڈیڑھ لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے (فوٹو: روئٹرز)
سعودی وزارت صحت نے کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 3580 نئے مریضوں کا اندراج کیا ہے جس کے بعد ملک میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر دو لاکھ 9 ہزار 509 ہوگئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’گزشتہ روز (سنیچر) مزید 1980 مریض شفایاب ہوگئے ہیں، شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی کل تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 236 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 58 مریض ہلاک ہوئے ہیں اور یوں ہلاکتوں کی کل تعداد بڑھ کر 1916 ہوگئی ہے۔
وزارت نے یہ بھی کہا ہے کہ اس وقت 62357 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 2283 مریضوں کی حالت نازک ہے۔

چوبیس گھنٹے میں ریاض میں سب سے زیادہ 332 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔(فوٹو سبق)

وزارت صحت کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے میں ریاض میں سب سے زیادہ 332 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
طائف میں 271 ، خمیس مشیط میں 242 ، مکہ مکرمہ میں 230 ، مدینہ منورہ میں 159، دمام میں 206 ،جدہ میں 149، الخبر میں 70،حفرالباطن میں 85 ، بریدہ میں 114 تبوک میں 53 ، قطیف میں 111، اور محایل عسیر میں 113 نئے کیسز کا پتہ چلا ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں  پر پھر زوردیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی احتیاطی تدابیر پع عمل کریں۔ سماجی فاصلے کے اصول اور ماسک کی پابندی کریں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایک اجتماع میں زیادہ سے زیادہ 50 افراد کو شرکت کی اجازت ہے تاہم تمام افراد کو احتیاطی تدابیر پرعمل کرنا لازم ہے۔

شیئر: