Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیل نے نیا جاسوس سیٹلائٹ لانچ کردیا

کامیابی کے ساتھ ’اوفیک 16‘ جاسوس سیٹلائٹ کو لانچ کیا ہے۔(فوٹو اے پی)
 اسرائیل کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ ’ تل ابیب نے پیر کی صبح ایک نئے جاسوس سیٹلائٹ کو لانچ کیا ہے‘۔
اسرائیلی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری  بیان کے مطابق’  یہ اس کا تازہ ترین اثاثہ ہے جو اس کے ازلی دشمن ایران کے خلاف تعینات ہو گا‘۔
وزارت نے بیان میں کہا  ’اسرائیل کی وزارتِ دفاع اور اسرائیل ایروسپیس انڈسٹریز نے مقامی وقت کے مطابق صبح چار بجے کامیابی کے ساتھ ’اوفیک 16‘ جاسوس سیٹلائٹ کو لانچ کیا ہے‘۔
اسرائیلی وزارتِ دفاع نے مزید کہا’جدید ترین صلاحیتوں والا الیکٹرو آپٹیکل جاسوس سیٹلائٹ کئی ٹیسٹوں سے گذرے گا‘۔

سیٹلائٹ کے مشن کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں( فوٹو اے ایف پی)

اسرائیل کے وزیر دفاع اور اگلی باری کے لیے نامزد وزیر اعظم بینی گینٹز نے اس پیشرفت کی تعریف کی ہے۔
انہوں نے کہا ’اسرائیل کے دفاعی شعبے کے لیے راتوں رات 'اوفیک 16' سیٹلائٹ کا کامیاب آغاز ایک اور غیر معمولی کامیابی ہے۔
’اسرائیل کی سلامتی کے لیے تکنیکی برتری اور ذہانت کی صلاحیتیں ضروری ہیں۔ ہم ہر محاذ پر، ہر جگہ اسرائیل کی صلاحیتوں کو مستحکم اور برقرار رکھنا جاری رکھیں گے۔‘
بیان میں سیٹلائٹ کے مشن کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں دی گئیں لیکن اسرائیلی ریڈیو نے کہا ہے کہ اس کا استعمال ایران کی جوہری سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے کیا جائے گا۔

شیئر: