Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں ڈکیت گروہ گرفتار

ملزمان نے 46 وارداتوں کا اعتراف کر لیا(فوٹو، سوشل میڈیا)
مشرقی ریجن پولیس کے معاون ترجمان محمد الدریھم نے کہا ہے کہ 14 لاکھ ریال مالیت کی ڈکیتی کی 46 وارداتیں کرنے والا چھ رکنی سعودی گروہ کو الاحسا میں گرفتار کرلیا گیا-
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ملزمان گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔
معاون ریجنل ترجمان نے مزید بتایا کہ  ڈاکوؤں کا تعلق الاحسا  کمشنری سے ہے- عمر کے تیسرے اور چوتھے عشرے میں ہیں ابتدائی تفتیش کے دوران  46  وارداتوں کا اعتراف کرچکے ہیں-
پولیس کے اندازے کے مطابق مسروقہ سامان کی مالیت 14 لاکھ ریال کے لگ بھگ ہے- ان کے قبضے سے نقدی اور سونے کے زیورات بھی برآمد ہوئے ہیں-
الدریھم نے بتایا کہ  ڈاکوؤں کا یہ گروہ رہزنی کے لیے جو ہتھیار استعمال کررہا تھا وہ بھی برآمد کرلیا گیا- انہیں حراست میں لے کر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی اور انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا-
 

شیئر: