کورونا کے حوالے سے وزارت صحت کی پریس کانفرنس آج
اتوار 19 جولائی 2020 9:36
’عام افراد کے سوالات کے لیے وزارت نے ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ جاری کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال پر روشنی ڈالنے کے لیے وزارت صحت کی پریس کانفرنس آج اتوار کو ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کانفرنس کا آغاز مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بجکر 35 منٹ پر ہوگا جس سے ترجمان وزارت صحت ڈاکر محمد العبد العالی خطاب کریں گے۔
وزارت صحت کے ترجمان عالمی وبا کے حوالے سے تفصیلی اعداد و شمار کے علاوہ اختیار کی جانے والی حفاظتی تدابیر کے نتائج سے بھی آگاہ کریں گے۔
وہ صحافیوں کے سوالات کے جوابات دینے کے علاوہ عام افراد کی طرف سے کیے جانے والے سوالات کے جوابات بھی دیں گے۔ ترجمان سے سوال کرنے کے لیے ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ جاری کیا گیا ہے۔