Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 305 نئے مریض

امارات میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 57498 ہوگئی ہے۔(فوٹو گلف نیوز)
امارات میں کورونا کے 305 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کویت میں 671 مریضوں کا اندراج ہواہے۔
امارات کی نیوز ایجنسی(وام) کے مطابق وزارت صحت نے بتایا ہے کہ  متحدہ عرب امارات میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 57498 ہوگئی ہے۔ جب کہ شفایاب افراد کی تعداد 49964 ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹے میں شفایاب مریضوں کی تعداد 343 ہے۔ (فوٹو گلف نیوز)

گزشتہ روز ایک مریض ہلاک ہوا ہے جس کے باعث ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر341 ہوگئی ہے۔
دوسری طرف کویتی نیوز ایجنسی(کونا) کے مطابق کویت میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 60434 ہوگئی ہے۔

کویت میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد 50919 ہیں۔ (فوٹو ٹوئٹر)

کویتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ  گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 مریض ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد یہ تعداد 412 ہوگئی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے میں شفایاب مریضوں کی تعداد 343 ہے۔ کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریض 50919 ہوگئے ہیں۔

شیئر: