عید الاضحی کے دوران محکمہ پاسپورٹ کے دفاتر کھلیں گے
عید الاضحی کے دوران محکمہ پاسپورٹ کے دفاتر کھلیں گے
اتوار 26 جولائی 2020 22:08
محکمہ پاسپورٹ نے ٹوئٹر پر بیان میں اوقات کار جاری کیے ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران مملکت کے تمام صوبوں اور کمشنریوں میں دفاتر کھلے رہیں گے۔
’ابشر‘، ’اعمال‘، ’مقیم‘ آن لائن کے ذریعے جو کام نہ ہورہے ہوں ان کے لیے دفاتر سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران اوقات کار صبح ساڑھے سات بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک رہیں گے۔ اتوار سے جمعرات تک دفاتر کھلے رہیں گے۔
محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ ریاض ریجن میں الرمال کا دفتر سہ پہر چار بجے سے رات نو بجے تک جمعہ 3 ذی الحجہ سے جمعرات 9 ذی الحجہ تک کام کرے گا-
صحارا مرکز (لیڈیز سیکشن) کا دفتر روزانہ دوپہر دو بجے سے رات 8 بجے تک ہفتہ 4 ذی الحجہ سے جمعرات 9 ذی الحجہ تک کھلا رہے گا-
مکہ مکرمہ ریجن میں ریڈسی مال میں محکمہ پاسپورٹ کا دفتر سہ پہر چار بجے سے رات 9 بجے تک جمعہ 3 ذی الحجہ سے لے کر بدھ 8 ذی الحجہ تک کام کرے گا جبکہ التحلیہ مال میں شام چار بجے سے رات نو بجے تک جمعہ تین ذی الحجہ سے بدھ 8 ذی الحجہ تک کھولا جائے گا-
الصیرفی مال میں سہ پہر چار بجے سے رات نو بجے تک جمعہ 3 ذی الحجہ سے بدھ 8 ذی الحجہ تک کام کرے گا-
محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں مزید کہا کہ سعودی شہری نئے پاسپورٹ میں توسیع کے بعد ابشر کے ذریعے ڈاک سے پاسپورٹ حاصل کرسکتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران پاسپورٹ آفس صرف ایسے معاملات ہی نمٹائیں گے جو ابشر سسٹم کے ذریعے نہ ہوسکتے ہوں۔ اگر کسی کو ابشر کے ذریعے کسی کام میں رکاوٹ پیش آرہی ہو تو وہ ’ابشر‘ پر جاکر (الرسائل و طلبات) سروس کے ذریعے رکاوٹ حل کراسکتا ہے۔
محکمہ پاسپورٹ کے تمام دفاتر معمول کی شکل میں اتوار 19 ذی الحجہ سے کام شروع کریں گے۔