Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان میں جمعرات سے دو ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن

لاک ڈاؤن کا مقصد ہسپتالوں پر دباؤ کو کم کرنا ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
 لبنان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے جمعرات 30 جولائی سے دو ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق لبنانی وزیر صحت  نے تمام احتیاطی تدابیر کے حوالے سے معاشرے میں نظم و ضبط کی کمی اور بے پروائی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انتباہ کیا  کہ اب وبا خطرناک موڑ پر ہے۔
یاد رہے کہ لبنان میں پیر کو کورونا کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 135 تک پہنچ گئی ہے۔ سنیچر کو فروری کے بعد سب سے زیادہ 175 کیسز سامنے آئے تھے۔
لبنانی وزیراعظم حسن کی سربراہی میں کووڈ 19 وزارتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیر صحت حماد حسن نے کہا کہ یہ تعداد بہت بڑی ہے اور سنگینی کی طرف اشارہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک ہفتے کے اندر وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ ایک اور اشارہ تھا کہ کیا ہو رہا ہے۔  ایک متاثرہ شخص سے اب تین افراد میں انفیکشن پھیل رہا ہے۔
انہں نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن 30 جولائی سے 3 اگست اور 6 سے 10 اگست تک ہے جس میں عیدالاضحیٰ کے ایام شامل ہیں۔ اس اقدام کا مقصد ہسپتالوں پر دباؤ کو کم کرنا ہے۔

شیئر: