Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک بھائی دنیا سے گیا دوسرا بھی پیچھے چلا گیا

 سعودی عرب میں دو سگے بھائی سچی محبت کی مثال بن گئے۔( فوٹو العربیہ)
 سعودی عرب میں دو سگے بھائی سچی محبت کی مثال بن گئے۔ ایک بھائی کے دنیا سے جانے کے بعد دوسرا بھائی ایک دن سے زیادہ زندہ نہ رہ سکا۔
دونں بھائیوں کا تعلق سعودی عرب کے صوبے جازان میں الدرب ضلع سے ہے۔ سوشل میڈیا پر دونوں بھائیوں کی تصاویر وائرل ہیں۔ ان میں  دونوں مختلف مواقع پر ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر دونوں بھائیوں کی تصاویر وائرل ہیں ( فوٹو العربیہ)

محمد آل مداوی کے بیٹے مفرح نے العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’میرے والد کا اپنے بھائی کے ساتھ قریبی تعلق تھا۔ دونوں نے ابہا شہر میں اپنے والد کے انتقال کے بعد بچپن گزارا۔ دونوں بھائی اپنے والد کے ساتھ رجال المع شہر منتقل ہو گئے بعدازاں ان کی والدہ بھی ان دونوں کو بچپن میں چھوڑ کر دنیا سے چلی گئیں۔ اس کے بعد سے دونوں بھائی پوری زندگی ہر معاملے میں ایک دوسرے کے ساتھی بن کر رہے‘۔
 بیٹے کا کہنا تھا کہ اپنے چھوٹے بھائی کے انتقال کے بعد والد نے کہا ’تمھارا چچا سعید چل بسا میں اپنے بھائی کے پاس جا رہا ہوں‘۔

چھوٹے بھائی کے انتقال کے بعد والد نے کہا’ بھائی کے پاس جا رہا ہوں‘۔ ( فوٹو العربیہ)

مفرح نے مزید بتایا کہ ’میرے والد اور چچا دونوں نے یتیمی کی زندگی گزاریـ دونوں کے درمیان مضبوط اور گہرا تعلق رہا۔ یہاں تک کہ وہ کام کے سلسلے میں سفر میں بھی اکھٹے ہوتے تھے۔
’چچا کی وفات پر اپنے والد کو تدفین سے پہلے اس کی خبر دی کیوں کہ ہمیں اندازہ تھا کہ انہیں صدمہ ہوگا۔ اگلی صبح  میرے والد بھی اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔ انہیں بھائی کے پہلو میں دفن کیا گیا۔
مفرح نے بتایا کہ چچا سعید دل کےعارضے میں مبتلا تھے انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد چل بسے تاہم والد کو کوئی دیرینہ مرض لاحق نہیں تھا۔

شیئر: