Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے یومیہ کیسز میں ریکارڈ کمی

متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 78 ہزار 835 تک پہنچ گئی ہے۔(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں کورونا کے کیسز میں مسلسل نمایاں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ اتوار 2 اگست کو ایک ہزار 357 نئے کیسز سامنے آنے ہیں جوحالیہ دنوں میں سب سے کم ہیں۔
 سنییچر یکم اگست کو کورونا کے ایک ہزار 573 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی تھی۔ متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 78 ہزار 835 تک پہنچ گئی ہے۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ 19 سے دو ہزار 533 افراد صحت یاب ہوئے جب کہ اس وبائی مرض سے 2 لاکھ 40 ہزار 81 افراد اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں۔
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس سے شفا پانے والوں کا تناسب 85 فیصد ہوگیا ہے۔ 
اس وقت مملکت کے مختلف شہروں میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 35 ہزار 837 ہیں جس میں دو ہزار 917 انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ گذشتہ روز کورونا سسے مزید 30 اموات ہوئی ہیں۔ مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد دو ہزار917 ہوگئی۔

کورونا وائرس سے شفا پانے والوں کا تناسب 85 فیصد ہوگیا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ کورونا کے مریض مکہ مکرمہ میں سامنے آئے ہیں جن کی تعداد 153 ہے، جبکہ ریاض میں 94، جدہ 72، الھفوف 64، بریدہ 54، مدینہ منورہ 44، دمام 44، خمیس مشیط 22، تبوک 37، نجران 35، المبرز 30، الخرج 30 اور طائف میں 28 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
مملکت کے 36 شہروں میں کووڈ 19 کا ایک، ایک کیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ 18 شہروں میں مریضوں کی تعداد دو دو، 8 شہروں میں تین تین اور 9 شہروں میں کورونا وائرس کے چار چار مریضوں کی تصدیق ہوئی۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔ سماجی فاصلے کے اصول کو کسی بھی حالت میں فراموش نہ کریں کیونکہ کورونا سے بچاؤ کے لیے یہ انتہائی اہم ضابطہ ہے جس پر عمل کر کے اس مرض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

شیئر: