Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں کورونا کے 330 نئے کیسز

پاکستان میں 2 لاکھ 80 ہزار 28 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں حکام کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 330 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 11 ہزار 26 ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔
پیر کو جاری کیے گئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں ایک دن میں مزید 8 مریض کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں مرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر پانچ ہزار 984 ہو گئی ہے۔
ملک میں اب تک دو لاکھ 48 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر 25 ہزار 172 رہ گئی ہے۔
پاکستان میں کورونا سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئیں جہاں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک دو ہزار 224 اموات ہوئیں۔ پنجاب میں ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار 148 رہی جبکہ خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 202 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 165 جبکہ بلوچستان میں 136 اموات رپورٹ ہوئیں۔
گلگت بلتستان میں 55 اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں بھی 54 مریض عالمی وبا کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے گئے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ایک ہزار 38 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پاکستان میں اب تک 2 لاکھ 80 ہزار 28 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں، جن میں سے 2 لاکھ 48 ہزار 873 صحت یاب ہوئے جبکہ 5 ہزار 984 اموات واقع ہو چکی ہیں۔
ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے لیے علاج کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کے لیے ایک ہزار 859 وینٹی لیٹرز مختص کیے گئے ہیں۔

شیئر: