پہلا ٹیسٹ:خراب روشنی کے باعث پہلے دن کا کھیل جلد ختم
پہلا ٹیسٹ:خراب روشنی کے باعث پہلے دن کا کھیل جلد ختم
بدھ 5 اگست 2020 13:43
میچ سے قبل کورونا متاثرین کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل بارش اور خراب روشنی کے باعث جلدی ختم کر دیا گیا۔
بارش اور خراب روشنی کے باعث پہلے دن صرف 49 اوورز کا کھیل ہو سکا۔
جب خراب روشنی کے باعث امپائرز کے کھیل وقت سے پہلے ختم کرنے کا اعلان کیا تو اس وقت بابر اعظم اور شان کریز پر موجود تھے۔
بابر اعظم 69 رنز جب کہ شان مسعود نے 46 رنز پر کھیل رہے تھے۔ پاکستان کا سکور پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز تھا۔
قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے اوپننگ کے لیے شان مسعود اور عابد علی کو میدان میں اتارا تھا لیکن عابد علی جوفرا آرچر کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے 37 گیندوں پر 16 رنز بنائے۔
عابد علی کی جگہ کپتان اظہر علی میدان میں آئے جو ایک اوور میں کوئی رن بنائے بغیر کرس ووکس کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
ٹیسٹ کے آغاز سے قبل کورونا وائرس کی عالمی وباء سے متاثرہ افراد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
ٹاس جیتنے کے بعد کپتان اظہر علی نے کہا کہ ’ہم دو سپنرز اور تین فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں اور شاداب خان بحیثیت آل راؤنڈ کھیل رہے ہیں۔
اظہر علی نے کہا کہ ’ہم نے سیریز کے لیے اچھی تیاری کی ہے اور سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔‘
اس میچ کے لیے پاکستانی 16رکنی ٹیم جن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ان میں اظہر علی (کپتان)، بابر اعظم، عابد علی، اسد شفیق، فواد عالم، امام الحق، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، سرفراز احمد شاداب خان، شاہین شاہ، شان مسعود سہیل خان اور یاسر شاہ شامل ہیں۔
پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے انگلش سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔