برصغیر میں ساون کا مہینہ سن عیسوی کے اعتبار سے جولائی کے وسط میں شروع ہوتا ہے اور مئی اور جون کی تپش اور گرمی سے راحت جاں کا وسیلہ بنتا ہے۔
صرف یہی نہیں بلکہ بارش کے برسنے سے چلچلاتی لو کا موسم ختم اور پانی کی بوند بوند کو ترسی زمین کے پیاسے لب سیراب ہوتے ہیں۔ کسان دہان کی فصلوں کی کاشت کے لیے اسی موسم کے منتظر ہوتے ہیں کہ کب مینہہ برسے گا اور وہ روزی روٹی کا سامان کرنے لگ جائیں گے۔
ساون کی جھڑیاں جہاں دھوپ سے جھلسے درختوں، چرند، پرند کو نئی زندگی بخشیں وہیں جذبات بھی تازہ ہوتے ہیں اور ملن کی خواہش انگڑائیاں لینے لگتی ہے۔
مزید پڑھیں
-
سمر میک اپ Node ID: 214996
-
ساون کی رُت میں لاہور کا 'ہائبرڈ' میلہNode ID: 428541
-
مہم جوئی کا 'جنون' رکھنے والی لڑکیNode ID: 493891